spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سونے کی اونچی چھلانگ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا ضافہ

کراچی: 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 137 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 71ہزار 936روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 11ہزار 746روپے بڑھ کر 4لاکھ 04ہزار 609روپے  ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 7ہزار 169روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں