spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے الزام میں قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال کے سی ای او گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انسانی گردے کی پیوند کاری کے نیٹ ورک میں ملوث ہائی پروفائل ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال کے سی ای او و مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گردوں کی پیوندکاری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شوکت بنگش گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری اور دھندے میں ملوث تھا جس کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی شناخت پر حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کے 6 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر نادر اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر عدیل شیرازی بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہیں، ڈاکٹر شوکت بنگش پر غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سرگرمیوں میں مبینہ سہولت کاری اور انتظام چلانے کا الزام ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تفتیش میں اسپتال انتظامیہ اور دیگر افراد کے ممکنہ کردار کا تعین اور گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں