spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہیڈنگلے ٹیسٹ: بارش انگلینڈ کے جارحانہ عزائم کے آڑے آگئی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو پہلی ہی گیند پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اذان اویس اولی روبنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پانچویں اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی 5 رنز بناکر چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ انداز میں بولنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ 10ویں اوور میں بارش کے باعث کھیل روکنا پڑگیا۔

پاکستان نے کھیل رکنے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 23 رنز بنالیے ہیں۔ عبداللہ شفیق 12 اور امام الحق 5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں، ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

انگلش ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں