spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے حکومت کو بھی بلیک کرنے میں کامیاب

پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کے لیے حکومت کو بھی بلیک کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرلیا۔

ای سی سی اجلاس آج شام  6 بجے ہوگا جب کہ  پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن نظرثانی کا معاملہ ای سی سی اجلاس میں غور کرے گی، اجلاس میں پیٹرولیم ڈیلرز مارجن سے متعلق اہم فیصلہ متوقع  ہے۔

 پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تجویز ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر غور ہوگا،  او ایم سیز کا مارجن ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ لنک ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں