پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر(ispr) کے مطابق پاک سعودیہ باہمی دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس ریاض میں منعقد ہوا،پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی۔

اجلاس میں دفاعی تعاون کے جاری منصوبوں کا جائزہ اور نئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں پر غور کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے سعودی دفاعی فورسز کی کپیسٹی بلڈنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،سعودی قیادت نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی قربانیوں اور خطے کے استحکام میں کردار کو سراہا۔
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ پر پیشرفت پر گفتگو کی گئی ۔
دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری کیلئے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


