spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج بھی مہنگا ہوگیا

کراچی: 

سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کے اضافے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 415 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 63ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 97ہزار 750روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی سطح پر آج فی تولہ چاندی کی قیمت 146روپے کے اضافے سے 7ہزار 111روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 125روپے کے اضافے سے 6ہزار 096روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں