spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

میر رضا کے والدین اور لاش کے ڈی این اے سیمپل میچ کرگئے

کراچی: 

گلستان جوہر گیسٹ ہاؤس کے باہر سے ملنے والی لاش نوجوان تاجر میر رضا کی ثابت ہوئی، لاش کے ڈی این اے سیمپل والدین سے میچ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی نے گلستان جوہر سے ملنے والی لاش سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق لاش نوجوان تاجر میر رضا کی ہے، لاش کے ڈی این اے سیمپل اس کے والدین کے ڈی این اے سے میچ کرگئے ہیں۔

نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں پولیس افسران کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ممکن ہے ملنے والی لاش میر رضا کی نہ ہو اور کسی دوسری لاش کو چہرہ مسخ کرکے پھینک دیا گیا ہو۔

قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کی گئی قبر کشائی کے بعد لاش کے ڈی این اے کے لیے بھی سیمپل حاصل کیے گئے تھے اور اب ڈی این اے رپورٹ نے یہ خدشہ دور کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں