spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا کے پاس اسلحے کا کافی ذخیرہ موجود ہے، ٹرمپ کی خبریں پھیلانے والوں کو جیل کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اسلحے کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور جو لوگ ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں انہیں جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور ملک دفاعی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ان خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ٹرمپ نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات افشا کرنے یا اس بارے میں گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے خفیہ معلومات لیک کیں تو اسے جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس اور دفاعی تجزیہ کاروں نے حالیہ مہینوں میں یہ خدشات ظاہر کیے ہیں کہ طویل فوجی کارروائیوں کے باعث بعض جدید ہتھیاروں کے ذخائر پر دباؤ پڑا ہے، اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ اس تاثر کو مسترد کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں