spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہنزہ: براڈ پیک حادثے میں جاں بحق معروف کوہ پیما سہیل سخی اور دیگر کوہ پیماؤں کی یاد میں علی آباد میں شمعیں روشن کی گئیں

**ہنزہ: براڈ پیک حادثے میں جاں بحق معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور دیگر کوہ پیماؤں کی یاد میں ضلعی ہیڈکوارٹر علی آباد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ہوٹل ایسوسی ایشن، بازار ایسوسی ایشن، ٹور گائیڈز ایسوسی ایشن، مختلف سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے سہیل سخی کی کوہ پیمائی، ایڈونچر ٹورازم اور گلگت بلتستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر منظور کی گئی قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سہیل سخی کو بعد از وفات اعلیٰ قومی سول اعزاز سے نوازا جائے، ماؤنٹین گائیڈز اور پورٹرز کے لیے جامع انشورنس پالیسی متعارف کرائی جائے، ہنزہ میں “سہیل سخی میموریل” قائم کیا جائے اور ان کے نام سے سالانہ ماؤنٹینیرنگ ایوارڈ یا اسکالرشپ کا اجرا کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں