spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عروہ حسین کا منفرد انداز؛ سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔

عروہ حسین سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کے باڈی کون اور ٹائی میں نظر آئیں جس نے ان کے انداز کو مزید نمایاں بنا دیا۔

اداکارہ نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مداحوں کی جانب سے عروہ حسین کے اس نئے لک کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ کئی صارفین نے ان کی خوبصورتی اور فیشن سینس کی تعریف کی۔

دوسری جانب کچھ صارفین اداکارہ کے اس جدید انداز کا موازنہ ان کے حالیہ ڈرامے میں نبھائے گئے کردار سے بھی کرتے دکھائی دیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں