spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسےتک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے ڈیزل فی لیٹر 9 روپے60 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دیدی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7.15 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 288 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتے کے روز کی جائےگی، اوگرا کی جانب سے ہفتے کو سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں