spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

براڈ پیک:برفانی تودے کے حادثے کے بعد پاکستان آرمی، مقامی رضاکاروں اور دیگر اداروں کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 لاشیں برآمد۔

براڈ پیک پر بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے گروپ کو برفانی تودے کا حادثہ 29 جون 2026 کو 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیمائی ٹیم براڈ پیک (8,047 میٹر) کی مہم کے لیے ڈسٹرکٹ شگر میں داخل ہوئی تھی۔ گزشتہ روز ٹیم کے Camp-II سے Camp-III کی جانب پیش قدمی کے دوران برفانی تودے (Avalanche) کی زد میں آنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 04 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، تاہم ان کی شناخت اور دیگر کوہ پیماؤں کی حتمی صورتحال کی باضابطہ تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس وقت پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز، کمپنی و مقامی پورٹرز، مقامی کمیونٹی رضاکار اور ٹورسٹ پولیس مشترکہ طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ شگر، پولیس، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کسی بھی ممکنہ زمینی امدادی کارروائی کے لیے مکمل طور پر Standby ہیں، جبکہ تمام متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ مزید مصدقہ معلومات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں