spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کامن ویلتھ گیمز: دفاعی چیمپئن ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اولمپک اور کامن ویلتھ چیمپئن ارشد ندیم نے 2026 کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی بہترین 78.63 میٹر تھرو کے ساتھ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ٹاپ 12 کھلاڑیوں میں جگہ بنا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کوالیفائنگ مرحلے میں کوئی بھی ایتھلیٹ 84 میٹر کی خودکار کوالیفائنگ حد عبور نہ کر سکا جس کے باعث بہترین تھرو کی بنیاد پر 12 کھلاڑیوں کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔

سری لنکا کے رمیش تھارانگا 82.84 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈاؤ اسمتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 79.61 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان 74.36 میٹر کی بہترین تھرو کے باوجود 14ویں نمبر پر رہے اور فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم فائنل میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شرکت کریں گے۔

انہوں نے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف طلائی تمغہ جیتا تھا بلکہ قومی اور کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ایتھلیٹ بھی بنے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں