spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹام کروز کی بیٹی نے والد کا نام ترک کر کے نئی شناخت اپنا لی

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی شناخت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے والد کا سرنیم ’کروز‘  ترک کر دیا ہے۔

امریکی میگزین پیپل کے مطابق اداکار کی 20 سالہ بیٹی نے اب اپنا نام سوری نوئلی رکھ لیا ہے۔ وہ پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں اور اکتوبر 2024 میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا استعمال کر چکی ہیں۔

سوری نے ’نوئلی‘ نام اپنی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے لیا ہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ جون 2024 میں ہائی اسکول گریجویشن کے موقع پر یہ نام استعمال کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سوری نے اپنی والدہ کے لیے حمایت کا اظہار، اپنی شناخت خود بنانے، اور کالج کی زندگی میں نئی شروعات کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

کیٹی ہومز نے بیٹی کی کامیابی اور کالج جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سوری پر فخر ہے، بیٹی کے قریب نہ رہنے پر اس کی کمی محسوس ہو گی لیکن میں اس کے نئے سفر پر بہت خوش ہوں۔‘‘

کیٹی نے سوری کی جوانی کے اس مرحلے کو اپنے ماضی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’’یہ عمر خود کو دریافت کرنے اور نئی چیزیں سیکھنے کا دلچسپ وقت ہے۔‘‘

یاد رہے کہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے نومبر 2006 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں 2012 میں الگ ہو گئے۔ سوری ان کی اکلوتی اولاد ہیں اور والدین کی علیحدگی کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں