spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بجلی بحران پر اہم اجلاس، فنی خرابیوں کے حل کے لیے اقدامات تیز

سکردو: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بجلی بحران پر اہم اجلاس، فنی خرابیوں کے حل کے لیے اقدامات تیز

سکردو: ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد کی زیرِ صدارت سب ڈویژن گمبہ اور مضافاتی علاقوں میں جاری بجلی بحران کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران گمبہ، انجمن امامیہ، اور گمبہ، حوطو، رنگاہ، زرسنا، شگری کلاں، شگری بالا، تندل، چندہ اور تنجوس کے عمائدین و سرکردگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عمائدین نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شیڈول کی عدم پابندی اور ترسیل میں مسائل سے متعلق اپنے تحفظات ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد نے شرکاء کو بتایا کہ کچورا فیز-III اور مہندی روندو پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچورا فیز-III کے ضروری پرزے مرمت کے لیے گلگت بھجوائے گئے ہیں، اور توقع ہے کہ تین سے چار روز میں پاور ہاؤس مکمل طور پر بحال ہو جائے گا جس سے نظام میں اضافی بجلی شامل ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ مہندی روندو پاور ہاؤس کے چینل پر کام جاری ہے، اور اس کی تکمیل کے بعد دن و رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او گمبہ اور ایس ڈی او ڑگیول شگری کلاں کو ہدایت دی کہ وہ پیک ٹائم کے دوران سٹیشن پر موجود رہیں، عوامی رابطہ بڑھائیں اور شیڈول کے مطابق بجلی کی ترسیل یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام فلور ملز کو صرف صبح 5 سے 8 بجے تک بجلی فراہم کی جائے، اس کے بعد بجلی بند رکھی جائے تاکہ رہائشی علاقوں میں فراہمی میں خلل نہ ہو۔ ساتھ ہی کچورا کے تمام کمرشل ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو فیوزنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی عام صارفین تک پہنچ سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ برقیات اور عمائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی کی منصفانہ تقسیم اور شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں