spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، لاہور سمیت پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟

لاہور: 

مون سون کی بارشوں کا نیا اسپیل کل دوبارہ پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے تین روز تک پنجاب میں موجود رہے گا تاہم بارشوں کا نیا سلسلہ زیادہ طاقتور دیکھنے میں نہیں آ رہا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا حالیہ سسٹم نکل گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث لاہور میں کہیں کہیں مختصر وقت کے لیے بارش کا امکان ہے۔

بارش میں کمی آنے کے باعث درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں