spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارت میں جین زی تحریک مودی سرکار کیلئے بڑا سیاسی امتحان بن گئی

نوجوانوں کی تحریک نے مودی سرکار کی انتظامی نااہلی کو دنیا بھر کے سامنے عیاں کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق پیپر لیکس اور امتحانی بدانتظامی بی جے پی کمزور حکومتی گرفت کو نمایاں کررہی ہے، طویل حکمرانی کے باوجود مودی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

بھارتی صحافی نیہا پونیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت میں 152 پرچے لیک ہونے سے ساڑھے 7 کروڑ طلبہ سخت متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی کا بارہ سالہ سوشل میڈیا کنٹرول اب مودی مخالف نوجوانوں کی آواز میں بدل رہا ہے، مودی نواز میڈیا میں نظرانداز کیے جانے پر نوجوانوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کر لیا۔

 بھارتی جریدہ دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن کے مطابق گودی میڈیا مودی حکومت کی حمایت جبکہ نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہا ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت احتجاج کے دوران پیلٹ گنز کے استعمال سے انکار کرتی رہی جبکہ متاثرہ طلبہ نے حقیقت آشکار کر دی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں