spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر اہم پیشرفت

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی آئینی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے درخواست پر ابتدائی مرحلے میں کوئی اعتراض عائد نہیں کیا اور اسے باقاعدہ نمبر الاٹ کردیا ہے۔

عدالت کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کی آئینی درخواست کو 6/26 نمبر دیا گیا ہے جس کے بعد کیس کی کارروائی آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

عام طور پر آئینی درخواستوں پر متعلقہ فورم سے پہلے رجوع نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا جاتا ہے تاہم اس درخواست پر ایسا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں