spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ویمن ون ڈے سیریز: پاکستان کا سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے شاندار 78 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سدرہ امین نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے جبکہ سری لنکا کو مقابلہ برابر کرنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں