spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی اہم اقدام، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

جدید دورمیں بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے اہم ترین چیلنجز میں شامل ہوگیا دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات  سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

 یورپی یونین سمیت دنیا کے بیشتر ممالک بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے باعث پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

فرانسیسی نشریاتی ادارہ  فرانس 24 کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی منظوری دے دی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس اقدام کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے معاملے میں فرانس یورپ میں سب سے آگے ہے۔

فرانسیسی نشریاتی ادارہ  کے مطابق نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے خود اعتمادی میں کمی ، منشیات اور خودکشی جیسے  خطرناک مواد کا سامنا ہے۔

فرانسیسی رکن پارلیمنٹ لور ملر کا کہنا تھا کہ بچوں کا بچپن بازار اور نوجوان نسل کو  الگورتھمز کے  کھیل کا میدان نہیں بننے دیں گے سوشل میڈیا کے اثرات سے تحفظ ضروری ہے۔

آسٹریلیا، فرانس ،امریکا ، چین سمیت متعدد ممالک بچوں کے سوشل میڈیا پر محدود استعمال کے حوالے سے قانون نافذ کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی عمر میں اسکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی، سماجی اور جسمانی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے سوشل میڈیا ایپس اور دیگر خطرناک آن لائن رجحانات بچوں کی ذہنی صحت اور زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں بھی بچوں کو  سوشل میڈیا کے مضمرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر قانون سازی اور والدین کی رہنمائی پر مبنی اقدامات ناگزیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں